ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت نے ایک بار پھر متعدد افسران کے تقرروتبادلےکر دیئے

 پنجاب حکومت نے ایک بار پھر متعدد افسران کے تقرروتبادلےکر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصرکھوکھرْ/درنایاب: پنجاب حکومت نے6افسران کےتقرروتبادلےکر دیئے جبکہ ایم ڈی واسانے بھی 4افسران کےتقرروتبادلوں کےاحکامات جاری کردیے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جن افسران کے تقررو تبادلے کئے گئے ان میں ندیم احمد کو اے سی ایچ آر جہلم تعینات کر دیا گیا، سید عثمان حسن کو کالونی افسر چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی لگا دیا گیا۔
محمدعمران ارشد کو سب رجسٹرار ون سیالکوٹ تعینات، محمد عارف انجم کو سب رجسٹرار فیصل آباد سٹی لگا دیا گیا۔
عمران محمود کو اے سی ایچ آر سیالکوٹ تعینات کر دیا گیا، احسان اللہ کو اے سی ایچ آر قصور لگا دیا گیا، محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
 دوسری جانب  ایم ڈی واسا نے 4 افسران کے تقرروتبادلے کئے، ڈپٹی ڈائریکٹرانجینئرنگ اصغرعلی کوڈی ایم ڈی انجینئرنگ کےڈسپوزل پردیدیا گیا۔
ایکسئن ارمغان خان کو سینئر کنسٹرکشن انجینئر ڈی سی ٹوکااضافی چارج سونپ دیاگیا، ایس ڈی اوعمیرحمیدکوڈی سی ٹوسےڈی ایم ڈی انجینئرنگ کےڈسپوزل پربھیج دیاگیا۔
ایس ڈی اوارسلان ادریس کوجونیئرکنسٹرکشن انجینئر ڈی سی ٹوتعینات کردیاگیا، ایم ڈی واساکےحکم پرڈائریکٹرایڈمسٹریشن محمدوسیم نےنوٹیفکیشن جاری کردیا۔