یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عظمت اعوان : لاہور کی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے تھرڈ پروفیشنل ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات 2023 کے نتائج کا اعلان کردیا۔ 

ترجمان یو ایچ ایس کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام 43 میڈیکل کالجوں کے 5193 امیدواروں نے امتحان دیا، جس میں سے 4321 پاس جبکہ 836 فیل قرار پائے۔ کامیابی کا تناسب 83.79 فیصد رہا۔ 

پہلی پوزیشن قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور کی انا مریم نے 913/1000 نمبروں کے ساتھ حاصل کی، دوسری پوزیشن بھی قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور ہی کی مہر النساء نے 901 نمبروں کے ساتھ حاصل کی۔ تیسری پوزیشن علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور کی عبرہ گل نے 895 نمبروں کے ساتھ حاصل کی۔ 

تمام نتائج یو ایچ ایس کی ویب سائٹ پر دیکھے جاسکتے ہیں۔