گھی کی قیمتوں میں 15روپے فی کلو کمی

 گھی کی قیمتوں میں 15روپے فی کلو کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پنجاب بھر میں گھی کی قیمتوں میں 15روپے فی کلو کمی کا اعلان کر دیا گیا ۔

 وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین کی زیر صدارت رمضان مانیٹرنگ وزارتی کمیٹی کا سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا،پاکستان وناسپتی مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین منیب منوں کی قیادت میں وفد نے خصوصی شرکت کی۔

 گھی مینو فیکچرز نے پنجاب بھر میں گھی کی قیمتوں میں 15روپے فی کلوگرام کمی کا اعلان کیا،فیصلے کا اطلاق آج سے ہی ہوگا۔

 صوبائی وزیرشافع حسین نے کہا کہ گھی مینو فیکچررز کی جانب سے قیمتوں میں کمی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔