ویب ڈیسک : سونا پھر مہنگا ہو گیا،عالمی مارکیٹ میں سونا 20 ڈالر مہنگا ہوکر 1924 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
ایک تولہ سونا 900 روپے مہنگا ہوگیا ،ایک تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 2400 روپے پر پہنچ گئی ،10 گرام سونا 771 روپے اضافے سے 1 لاکھ 73 ہزار 525 روپے پر پہنچ گیا جبکہ ایک تولہ چاندی 30 روپے اضافے سے 2150 روپے پر پہنچ گئی۔