ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یاسمین راشد اور اعجاز شاہ کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

 یاسمین راشد اور اعجاز شاہ کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں یاسمین راشد اور اعجاز شاہ کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آگئی۔

سابق وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد اور سابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی مبینہ آڈیو میں دونوں رہنما عمران خان کی گرفتاری کو لے کر گفتگو کررہے ہیں۔

https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-03-15/321314_7547547_updates.jpg

مبینہ آڈیو میں یاسمین راشد نے اعجاز شاہ سے کہا کہ خان صاحب نے اس وقت کہا ہے کہ سارے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو فون کرو۔اس پر اعجاز شاہ نے جواب دیا کہ ہم کر رہے ہیں، پھر یاسمین راشد نے عمران خان کی ہدایات سابق وزیر کو دیتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کہہ رہے ہیں کہ بندے لےکرپہنچیں۔ یاسمین راشد کے مطابق عمران خان کہہ رہے ہیں ان کوکہو فوری پہنچیں جو نہیں پہنچے گا اسے میں ٹکٹ نہیں دوں گا، خان صاحب نے یہ بات ڈائریکلی کہی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer