ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حکومت کا اہم فیصلہ

Petrolium price
کیپشن: Petrolium price
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔

 تفصیلات کے مطابق وزارتِ خزانہ نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس میں بتایا گیا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے حکومت آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات پر 30 ارب روپے کا بوجھ خود برداشت کرے گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق 31 مارچ تک  پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 149 روپے 86 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 144 روپے 15 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت 125.56  جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 118 روپے 31 پیسے پر برقرار رہے گی۔