ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیاسی گہما گہمی ،پاک آسٹریلیا ٹی 20، ون ڈے سیریز کہاں ہوگی ؟ فیصلہ کل متوقع

pat cummins & Babar Azam
کیپشن: pat cummins & Babar Azam
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 راؤ دلشاد:پاک آسٹریلیا ٹی 20 میچز لاہور میں کرائے جانے کا امکان۔ پاک آسٹریلیا سیریز کے تین ون ڈے لاہور میں ہونگے یا نہیں فیصلہ کل چار بجے کمشنر لاہور کے زیر صدارت  ہنگامی اجلاس میں ہوگا ۔

رپورٹ کے مطابق لاہورمیں میچز کے انتطامات کے حوالے کمشنر لاہور کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ۔ 18مارچ کو مہمان  ٹیم کی میزبانی لاہور کے ذمہ ہوگی ۔ اسی طرح 21 سے 25مارچ کو اسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان ٹسٹ میچ ہو گا ۔

ضلعی انتظامیہ کا موقف ہے تین ون ڈے میچ کی میزبانی کا فیصلہ پی سی بی نے کرنا ہے۔ٹی ٹونٹی میچ بھی لاہور میں کروائے جانے کا امکان ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ پی سی بی کے اجلاس میں ہو گا  کیونکہ لاہور میں وائٹ بال میچوں کے انعقاد کے لیے انتظامات کرنا ہونگے ۔

 ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے   سیاسی ماحول کی وجہ سے جڑواں شہروں میں صورت حال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ پاکستان آسٹریلیا کی وائٹ بال سیریز راولپنڈی میں شیڈولڈ ہے، راولپنڈی اسٹیڈیم میں تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جانا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے 29 مارچ کو شیڈولڈ ہے۔