پرندوں کے جھنڈ کی منفرد حرکت کیمرے میں قید، ویڈیو وائرل

پرندوں کے جھنڈ کی منفرد حرکت کیمرے میں قید، ویڈیو وائرل
کیپشن: Brids Flocks Vedio Viral
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پرندے ہمیشہ جھنڈ کی شکل میں ایک جگہ سے دوسری جگہ نقل مکانی کرتے نظر آتے ہیں ۔آپ نے اکثر آسمان پر پرندوں کو نچلی پرواز کرتے دیکھا ہوگا،بعض دفعہ پرندوں کی کوئی ایسی حرکت  ہمارے سامنے آجاتی ہے جو ہمیں چونکا دیتی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق میکسیکو کے شہر  میں پرندوں کے جھنڈ نے سب کو حیرت میں مبتلا کردیا ،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں پرندوں کا ایک جھنڈ  مردہ پرندے کی طرف لپکتا ہے جو سڑک کے بیچ پڑا تھا ،جیسے ہی جھنڈ زمین کی جانب آتا ہے تو ایک دم سے ایسے لگتا ہے جیسے پانی کی کوئی تیزلہر زمین پر آن گری ہو۔ جھنڈ کی منفردویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے ،جس کو صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔