نادیہ خان نے شرمیلا فاروقی کی والدہ کا مذاق نہیں اڑایا،ایف آئی اےنےکلیئر کردیا

نادیہ خان، شرمیلا فاروقی
کیپشن: Nadia Khan, Sharmeela farouqi
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ایف آئی اے   کے سائبر کرائم ونگ نے پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی سے متعلق کیس میں نادیہ خان کو بری الذمہ قرار  دیدیا۔

گزشتہ روز وفاقی تحقیقاتی ایجنسی سائبر کرائم سندھ کے سربراہ عمران ریاض نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی اور بتایا کہ  شرمیلا فاروقی کی جانب سے نادیہ خان کے خلاف دائر ہتک عزت کے کیس میں نادیہ خان کو  کلیئر کردیا ہے۔

انہوں نے ویڈیو میں کہا کہ ’میں بات کرنا چاہوں گا کہ ہتک عزت کے کیس کی جو کہ میڈم شرمیلا فاروقی کی جانب سے اداکارہ نادیہ خان کے خلاف دائر کیا گیا تھا، جس میں رکن سندھ اسمبلی نے دعویٰ کیا تھا کہ نادیہ خان نے شرمیلا فاروقی کی والدہ کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے‘۔

عمران ریاض نے وضاحت کی کہ ’ویڈیو  40 منٹ کی تھی جو اداکارہ صبور علی کی شادی پر بنائی گئی تھی جسے نادیہ نے یوٹیوب چینل پر پوسٹ کیا تھا، میری ٹیم نے اس ویڈیو کا تفصیلی جائزہ لیا اور اس میں ہمیں ایسا کوئی مواد نظر نہیں آیا جس سے یہ ثابت ہو کہ نادیہ نے جان بوجھ کر شرمیلا فاروقی کی والدہ کو بدنام کرنے کی نیت سے اس ویڈیو کو بنایا ہے‘۔

View this post on Instagram

A post shared by Imran Riaz (@riaz.imran)

دوسری جانب  نادیہ خان نے عمران ریاض کی ویڈیو کو انسٹاگرام پر شیئر کیا اور ہتک عزت کے کیس میں بری ہونے کے بعد خدا کا شکر اداکیا۔نادیہ خان نے کہا کہ سچ کی ہمیشہ جیت ہوتی ہے۔ساتھ ہی اداکارہ و میزبان نے سربراہ ایف آئی اے عمران ریاض کو مینشن کرتے ہوئے کہا منصفانہ اور ایماندار ہونے کیلئے آپ کا شکریہ۔

 

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor