3 سالہ لخت جگر نے اپنی ماں کی جان لے لی

تین سالہ بچے نے اپنی ماں کو قتل کردیا
کیپشن: 3-year-old boy accidentally shoots mother to death.
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک: امریکی شہر شکاگو میں افسوسناک واقعہ۔ تین سال کے بچے کے ہاتھوں غلطی سے گولی چلنے سے ماں ہلاک ہوگئی۔

دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق شکاگو پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ شکاگو کے گاؤں ڈولٹن میں سپر مارکیٹ کی پارکنگ میں پیش آیا جہاں گاڑی میں بچے کے ہمراہ اس کی 22 سالہ ماں بینیٹ بیٹھی تھی۔

پولیس نے واقعے کی تفصیل سے متعلق بتایا کہ گاڑی میں اس وقت بچے کا باپ موجود نہیں تھا تاہم کھیل کودکے دوران اسے گاڑی میں پستول دکھائی دی جسے اٹھا کر وہ کھیلنے لگا، اسی دوران پستول سے گولی چلی جو ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھی ماں کی کمر میں پیوست ہوگئی۔

پولیس کے مطابق خاتون کو زخمی حالت میں ہسپتال  منتقل کیا گیا جہاں وہ ڈاکٹرز نے ان کی موت  کی تصدیق کی۔پولیس کے مطابق پستول بچے کے والد کے نام پر تھی جسے واقعے کے بعد  گرفتار کرلیا ہے ۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor