ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹک ٹاک پر پابندی؛ آئی ٹی وزیر میدان میں آگئے

ٹک ٹاک پر پابندی؛ آئی ٹی وزیر میدان میں آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وفاقی وزیرآئی ٹی امین الحق کہتے ہیں کہ ٹک ٹاک پر پابندی پشاور ہائیکورٹ نے عائد کی،وزارت پابندی کے حق میں نہیں، وفاقی وزیر نے 2023 میں اوورسیز پاکستانیوں کے لئے جدید آن لائن ووٹنگ سسٹم متعارف کرانے کا اعلان بھی کیا،  گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر بولے کہ آئی ٹی کے شعبے پر توجہ دے رہے ہیں ، ابھی یہ شعبہ مزید ایکسپوژر کا حامل ہے۔

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق ٹک ٹاک کی حمایت میں بول پڑے۔کراچی کے نجی ہوٹل میں صحت کہانی میں سرمایہ کاری سے متعلق تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بولے ٹک ٹاک پر پابندی پشاور ہائیکورٹ نے عائد کی ،وزارت آئی ٹی پابندی کے حق میں نہیں، فحش مواد کو ہٹانے کے لئے کوشاں ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک میں براڈبینڈ کی سہولت بڑھانے کے لئے 22 ارب روپے کی سرمایہ کاری کررکھی ہے، 2023 کے انتخابات سے قبل اوور سیز پاکستانیوں کے لئے آن لائن جدید ووٹنگ سسٹم متعارف کرادیا جائے گا۔

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا کہ ہم بھی آئی ٹی کے شعبے پر توجہ دے رہے ہیں ، ابھی یہ شعبہ مزید ایکسپوژر کا حامل ہے ، اسٹیٹ بینک نے راست جیسی پالیسی متعارف کرائی جوامریکہ کے پاس بھی نہیں ۔
وفاقی وزیر امین الحق نے مزید کہا کہ وزیراعظم کا وژن ڈیجیٹل پاکستان ہے ،جبکہ خواتین کو با اختیار بنانا ہمارے منشور کا حصہ ہے،وزارت میں بھی خواتین کی نمائندگی کو بڑھا رہے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer