سٹی 42:سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے صوبہ بھر میں 4 ہزار 5 سو نئے پٹواری بھرتی کرنے کی منظوری دےدی۔
بورڈ آف ریونیو پنجاب نے نئے پٹواری بھرتی کرنے کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز کو سلیکشن کمیٹی کے سربراہ مقرر کردیا۔ تعیناتی کمیٹی میں اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ تین افسران بطور ممبر شامل ہوں گے۔ پٹواری بھرتیوں کرنے کیلئے اشتہار متعلقہ ضلعی کمشنر کی ہدایات پر جاری کئے جائیں گے۔
مراسلہ کے مطابق تعلیمی قابلیت کیلئے کم از کم آئی سی ایس ڈگری ہولڈر، شارٹ ہینڈ ٹائپنگ اور کمپیوٹر کی تعلیم لازمی ہوگی۔ بورڈ آف ریونیو نے 36 اضلاع میں کوٹہ کی بنیاد پر بھرتیوں کی منظوری دی ہے۔بھرتیوں میں اقلیتی برادری کا کوٹہ بھی شامل کیا گیا ہے۔