سٹی 42: لاہور 15 مارچ کورونا کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر لاہور، راولپنڈی اور سیالکوٹ کے مزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن، زیادہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والوں علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہور کے 13، سیالکوٹ کے 6 اور راولپنڈی کے مزید 15 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔ لاہور میں جوہر ٹاؤن اے بلاک، جی بلاک، مکمل واپڈا ٹاؤن، سبزہ زار ای، ایچ اور ایل بلاک کے علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جائے گا۔ گارڈن ٹاؤن طارق بلاک، ابوبکر بلاک، گلبرگ 3 ای ون، فیصل ٹاؤن بی بلاک، ماڈل ٹاؤن ایچ اور جی بلاکس میں لاک ڈاؤن کا نفاذ ہوگا۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے کیئر گلی نمبر27 علامہ اقبال کالونی،گلی نمبر 2سے 7 ڈھوک چودریاں، گلی نمبر 24،36،39 محلہ امیرپورہ میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہوگا۔ سیٹلائٹ ٹاؤن اے بلاک، خیابان سرسید2،4، لہترار اور لالہ رخ کے علاقے شامل ہیں۔
سیکرٹری ہیلتھ کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز، ریسٹورانٹ، دفاتر (نجی اور سرکاری) بند رہیں گے۔ علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہو گی، انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کر سکے گا۔ ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی۔ تمام میڈیکل سروسز، فارمیسی، میڈیکل سٹور، لیبارٹریاں،کولیکشن پوائنٹس، ہسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہے گے۔ ملک شاپس، چکن اور گوشت/مچھلی کی شاپس اور بیکریاں شام 6 بجے تک کھلی رہیں گی۔
گروسری سٹورز، جنرل سٹورز، آٹا چکیاں، فروٹ، سبزی کی دکانیں، تندور اور پیڑول پمپس 9 بجے سے شام 7 بجے کھل سکیں گی۔ سمارٹ لاک ڈاؤن کا مقصد کورونا سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں سے لوگوں کی آمدورفت کو محدود کرنا ہے۔ سمارٹ لاک ڈاؤن سے ہی کورونا سے زیادہ لوگوں کو متاثر ہونے کے خطرے سے بچایا جاسکتا ہے۔ احتیاط نہ کرنے سے کورونا وائرس دوبارہ تیزی سے پھیل سکتا ہے، یاد رکھیے پہلے سے زیادہ احتیاط کر کے ہی اس موذی بیماری دوبارہ پھیلاؤ سے بجا جاسکتا ہے۔