ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیب نے میاں نواز شریف کو طلب کرلیا

نیب نے میاں نواز شریف کو طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعود بٹ ) میر شکیل الرحمن کے خلاف غیر قانونی طور پر اراضی حاصل کرنے کا معاملہ، سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو بھی نیب میں طلب کرلیا گیا۔

نیب لاہور نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو 20 مارچ کو طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف نے بطور وزیر اعلیٰ خلاف ضابطہ الاٹمنٹ کے راستے پلاٹ دیئے۔میاں نواز شریف 1986 میں وزیر اعلی پنجاب تھے۔  نیب کے مطابق نواز شریف نے بطور وزیر اعلیٰ میر شکیل الرحمن کو 54 کنال اراضی پر مشتمل پلاٹس الاٹ کیئے تھے۔

واضح رہے نیب نے جنگ اور جیو کے مالک میر شکیل الرحمن کو گرفتار کرلیا تھا۔ ریمانڈ کیلئے احتساب عدالت پیش کیا گیا تھا جہاں میر شکیل الرحمان کا 12 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا۔  نیب نے جنگ اور جیو کے مالک میرشکیل الرحمان کو 54 پلاٹوں میں رعایت لینے پر گرفتار کیا۔ نیب میں شکایات کے بعد میر شکیل الرحمان کی دوسری پیشی تھی۔

میر شکیل الرحمن کی گرفتاری پر ترجمان جنگ گروپ نے کہا کہ میر شکیل الرحمن کو جھوٹے، من گھڑت کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، قانونی طریقے سے سب بے نقاب کریں گے۔