ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قیدیوں کی سزا میں معافی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری

قیدیوں کی سزا میں معافی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی ساہی ) کورونا وائرس کے حوالے سے قیدیوں کی سزا میں 60 روزکی معافی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ نے قیدیوں کی سزا میں ساٹھ دن کی معافی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ ایک سال میں اچھا کنڈکٹ رکھنے والے قیدیوں کو 60 روز کیلئے معافی دی جائے گی۔ رواں سال کسی قیدی کو معافی مل چکی ہو تو اسکی سزا برقرار رہے گی۔

16 مارچ سے پہلے آنیوالے قیدی 60 روز کی معافی سے فائدہ اٹھا سکیں گے، کل ہر صورت قیدیوں کو رہا کر کے رپورٹ آئی جی جیل کو جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے قیدیوں کیلئے دو ماہ کی معافی کا اعلان کیا گیا تھا۔ وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ ہر وہ کام کررہے ہیں جس سے کورونا وائرس سے نمٹنے میں مدد ملے۔