(عابد چودھری) گرین ٹاؤن میں ماں کی گود سے چھ ماہ کا بچہ اغوا کرنے والے ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ،پولیس نے بچہ بازیاب کرکے والدین کے حوالے کردیا ۔
ایس پی صدر سید غضنفرعلی شاہ کے مطابق گرین ٹاؤن میں ماں کی گود سے بچہ اغوا کرنے والے تین ملزمان کو گرفتارکرکے بچہ بازیاب کرالیا گیا ہے، ملزمان نے کنزہ نامی خاتون سے راہ چلتے ہوئے بچہ چھین لیا تھا جبکہ ملزمان میں شیخ فرحان، شہبازعرف شاکا اور صبا بی بی شامل ہیں جنہوں نے اولاد نہ ہونے پر سلمان بھٹی نامی شخص کے کہنے پرخاتون سے بچہ چھینا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم سلمان بھٹی کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں۔