(سعدیہ خان)کوروناخدشات کے پیش نظرلاہورسمیت پنجاب بھر وائلڈ لائف پارکس پندرہ مارچ سے5 اپریل تک بند کردیئےگئے، سیاحوں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلی حیات نے کورونا وائرس سے بچاؤکے لیے حفاظتی اقدامات شروع کردیئے گئے، لاہورچڑیا گھر،لاہور زوسفاری اورجلو پارک کو تین ہفتوں کے لیےبند کردیا گیا،روزانہ کی بنیاد پرہزاروں کی تعداد میں سیاح ان تفریح گاہوں کا رخ کرتےہیں جس کی وجہ سے کورونا پھیلنےکا خدشہ ہے،لاہور کے پارکس میں جگہ جگہ کرونا سےمتعلق آگاہی پمفلٹ آویزاں کردیئے گئےجبکہ پارک عملہ معمول کےمطابق ڈیوٹی سر انجام دے گا۔
لاہورچڑیا گھر کی ویٹرنری ڈاکٹر وردہ کا کہنا ہےکہ کورونا سے صرف انسان ہی نہیں بلکہ کرہ ارض پر موجود تمام جانداروں کو خطرہ لاحق ہےجبکہ جانوروں کےاندر کئی وائرس موجود ہوتےہیں،اتوار کے روز شہریوں نے وائلڈ لائف پارکس کا رخ کیا اور پارکوں کو بند کرنے پر ناراضگی کا اظہار بھی کیا۔
محکمہ جنگلی حیات کےمطابق کسی بھی سنگین صورتحال سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں،پارکوں کے داخلی دروازوں پر ہینڈ سینٹائزرلگادیئےگے اورعملےکوماسک پہننےکی ہدایات بھی کی گئی ہیں,واضح رہے کہ گزشتہ روزکورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظرمحکمہ جنگلی حیات نے تمام وائلڈ لائف پارکس بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والے ملازمین کو ماسک، گلاوز پہنے کی ہدایت، لاہور چڑیا گھر میں موجود جانوروں کے طبی معائنے کیے گے انکی قوت مدافعت بڑھانے کے لیے سپلیمنٹ کی مقدار میں اضافہ کردیا گیا۔