اقامہ ہولڈرز کیلئے72 گھنٹے کا وقت ختم,فلائٹ آپریشن معطل

اقامہ ہولڈرز کیلئے72 گھنٹے کا وقت ختم,فلائٹ آپریشن معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعہد احمد: سعودی حکومت کی جانب سے اقامہ ہولڈرز کیلئے72 گھنٹے کا وقت ختم، آج سے 2 ہفتوں کیلئے سعودی عرب آنے اور جانیوالا فلائٹ آپریشن معطل۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے تمام ائیرپورٹ پر بین الاقوامی پروازیں معطل کر دی گئیں، پابندی کے بعد لاہور سے سعودیہ جانے والی تمام پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

جدہ جانے والی ائیربلیو کی پرواز پی اے 470 منسوخ، ریاض جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 729 منسوخ، جدہ جانے والی سعودی ائیرلائن کی پرواز ایس وی 737 منسوخ اور پی آئی اے کی پرواز پی کے 759 کو منسوخ کر دیا گیا۔

جدہ جانیوالی پرواز سعودی ائیرلائن کی پرواز ایس وی 733 منسوخ، پی آئی اے کی پرواز پی کے 739 کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

72 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار سے زائد مسافروں نے دو طرفہ سفر کیا، پی آئی اے سمیت مختلف ایئرلائنز نے مسافروں کو سعودی عرب پہنچایا۔

           

Shazia Bashir

Content Writer