سٹی42: شہر میں کورو نا وائرس کا خوف منڈلانے لگا، صوبے کے تمام ہسپتالوں میں بائیو میٹرک حاضری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ہسپتالوں اورمراکزصحت کے ملازمین بائیومیٹرک حاضری نہ لگائیں، بائیو میٹرک حاضری لگانے سے کورو نا وائرس منتقل ہونے کا خدشہ ہے۔
تمام ملازمین کیلئے کاغذی حاضری کے انتظامات کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی ہے، محکمہ پرائمری ہیلتھ کئیر کے ملازمین کی صحت کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے۔
صوبے کے تمام ہسپتالوں کے ایم ایس، سی ای اوز کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔