سبزہ زار سے لاپتہ معصوم بچے کی گمشدگی کا ڈراپ سین

سبزہ زار سے لاپتہ معصوم بچے کی گمشدگی کا ڈراپ سین


( فخر امام ) سبزہ زار کے علاقہ میں گزشتہ دنوں لاپتہ ہونے والے بچے کے قتل کا انکشاف ، زیر حراست ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے مقامی گندے نالے میں تلاش شروع کردی، زیر حراست ملزمان میں مقامی رکشہ ڈرائیور بھی شامل جبکہ دکاندار تاحال فرار ہے۔

سبزہ زار کے علاقے میں 3 دن قبل لاپتہ ہونے والے 7 سالہ بچے کے دلخراش قتل کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے 7 سالہ آزان علی کی لاش کی گندہ نالے میں تلاش شروع کر دی۔ پولیس کے مطابق بچے کے قتل کا انکشاف زیرحراست ملزمان نے کیا ہے جبکہ ملزمان میں مقامی رکشہ ڈرائیور اور دکان دار شامل ہیں۔ قتل کی نشاندہی کرنے والا رکشہ ڈرائیور زیر حراست جبکہ دوکان دار تاحال مفرور ہے۔ انویسٹی گیشن آفیسر سبزہ زار کے مطابق مقدمہ والدہ کی مدعیت میں 3 روز قبل درج کیا گیا، دوران تفتیش اس قتل کا انکشاف ہوا۔

دوسری جانب قتل ہونے والے 7 سالہ اذان کی والدہ غم سے نڈھال ہیں، والد کا کہنا تھا کہ اس کے بیٹے کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کیا گیا جبکہ ملزمان کو گرفتار کرکے عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے۔ بیٹے کے غم میں نڈھال والدہ نے وزیراعلیٰ پنجاب اور اعلیٰ حکام سے انصاف اور بچے کی ڈیڈ باڈی کی جلد تلاش کے لیے مدد کی اپیل کی۔

پولیس کے مطابق ریسکیو ٹیموں کے ساتھ مل کر ڈیڈ باڈی کو جلد ہی تلاش کر لیا جائے گا جبکہ عمران نامی مرکزی ملزم کی گرفتاری کی کوشش کی جارہی ہے۔