محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے نئی سکیمیں منظور کرلیں

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے نئی سکیمیں منظور کرلیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نےصوبے کے چار ڈی ایچ کیوہسپتالوں کو ٹیچنگ ہسپتالوں میں منتقل کرنے اور انہیں اپ گریڈ کرنے کی سکیم منظور کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے ان چاروں ٹیچنگ ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن پر کام شروع کر دیا ہے،ان میں ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے لئے چار ارب 70 کروڑ روپے،ڈی جی خان ٹیچنگ ہسپتال کے لئےچار ارب 40 کروڑ روپے، گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال کے لئےتین ارب 60 کروڑ روپے ، سیالکوٹ ٹیچنگ ہسپتال کے لئےچھ ارب 50 کروڑ روپے منظور کئے گئے ہیں۔

محکمہ ہیلتھ کاکہنا ہے کہ ان شہروں میں میڈیکل کالجز بنانے کےبعد ان ہسپتالوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال سےٹیچنگ ہسپتال میں اپ گریڈ کیا جا رہا ہے جس کے لئے محکمہ ہیلتھ نےفنڈز منظور کر لئے ہیں۔