ٹاؤن شپ: گھر میں گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکہ

ٹاؤن شپ: گھر میں گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہ رخ ندیم) ٹاؤن شپ کے علاقے اے ون میں گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ، قریبی گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 ذرائع کے مطابق صبح کے وقت ہونے والےدھماکے کے نتیجے میں دو شخص زخمی ہو گئے ۔جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،  دھماکہ کی شدت سے ارد گرد کے گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے  جبکہ ساتھ والے گھر کو بھی شدید نقصان پہنچا، اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی،  بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع پر پہنچ کر جائزہ لینے کے بعد دھماکے کی وجہ گیس لیکج کو قرار دیا ۔