سٹی 42 : محکمہ موسمیات کی جانب سے 16 سے 20 جون 2026 کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی گئی، 17 جون سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، نارووال، سیالکوٹ میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ منڈی بہاؤالدین، شیخوپورہ، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ خوشاب، میانوالی، بھکر، بہاولپور، بہاولنگر، میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ڈیرہ غازی خان، ملتان اور ساہیوال میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گلگت بلتستان کے اضلاع دیامر، استور، اسکردو، ہنزہ، گلگت، غذر، گانچھے اور شگر میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع، خیبرپختونخوا کے چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، ملاکنڈ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ بٹگرام، کوہستان، کرک، بنوں، لکی مروت، وزیرستان، کرم، ہنگو، کوہاٹ، میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی، نوشہرہ، مردان، صوابی، پشاور اور باجوڑ میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔
بلوچستان کے ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، بارکھان، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، چمن، زیارت، کوئٹہ، ہرنائی، پشین، قلات، خضدار اور لسبیلہ میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، سندھ کے سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، کشمور، گھوٹکی، خیرپور، شہید بینظیر آباد اور دادو میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کراچی اور حیدرآباد میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کردی گئی ۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بالائی خیبرپختونخوا، مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی پنجاب میں تیز بارشوں کے باعث مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، کشمیر، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور شمال مشرقی پنجاب میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا امکان ہے۔ موسلادھار بارشوں کے باعث کمزور انفراسٹرکچر، کچی آبادیوں اور زیر تعمیر عمارتوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کسان حضرات موسمی صورتحال کے پیش نظر اپنی زرعی سرگرمیاں احتیاط سے ترتیب دیں. سیاح اور مسافر بالائی علاقوں کے سفر کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں. تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں 18 جون 2026 تک شدید گرمی برقرار رہنے کا امکان ہے۔