طلحہ اشرف :ایم سی ایل ملازمین کا مطالبات کے حق میں پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج، تنخواہوں، پنشن اور الاؤنسز میں اضافے کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق ایم سی ایل ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں مال روڈ پر احتجاجی ریلی نکالی ، جس کے بعد ملازمین پنجاب اسمبلی پہنچ گئے۔مظاہرین نے پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا دے کر اپنے مطالبات دہرائے،احتجاجی ملازمیں نے تنخواہوں، پنشن اور الاؤنسز میں اضافے اور ایڈہاک ریلیف بنیادی تنخواہوں میں ضم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اس کے علاوہ لیو انکیشمنٹ اور پنشن رول 17 اے کی بحالی کا بھی مطالبہ کیا۔
اس موقع پر سرکاری ملازمین کے حق میں نعرے لگائے گئے ، جبکہ پنجاب حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا گیا۔ ملازمین احتجاج ریکارڈ کروانے کے بعد واپس چلے گئے۔ انہوں نےمطالبات کی منظوری تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ایم سی ایل ملازمین کا احتجاج پرامن انداز میں اختتام پذیر ہوا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App