ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قصور:بیوٰی نے آشنا سے ملکر شوہر کو پٹرول سے آگ لگا دی

قصور:بیوٰی نے آشنا سے ملکر شوہر کو پٹرول سے آگ لگا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ضلع قصور کے علاقے راجہ جنگ میں بیوی نے آشنا سے مل کر مبینہ طور پر شوہر پر پٹرول پھینک کر آگ لگا دی ۔

تفصیلات کے مطابق  راجہ جنگ میں بیوی نے آشنا سے مل کر اپنے شوہر عدیل اقبال پر گھر میں گھس کر پٹرول پھینک کر آگ لگائی، جھلسنے والے عدیل اقبال کو زخمی حالت میں جناح اسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا۔ 

ذرائع  کے مطابق بیوی کے ہاتھوں جھلسنے والے عدیل اقبال کا جسم کافی زخمی ہو چکا ہے اور اسکی حالت تشویشناک ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص نشہ کرتا ہے بیانات بھی متضاد ہیں ۔