ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عادی ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن، 7 ملزمان گرفتار

 عادی ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن، 7 ملزمان گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر عادی اور فہرست میں شامل ملزمان کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران ڈولفن سکواڈ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 7 خطرناک عادی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ڈولفن سکواڈ کے ترجمان کے مطابق ملزمان کو شہر کے مختلف علاقوں میں دوران چیکنگ کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا۔ گرفتار افراد مختلف سنگین جرائم میں ملوث اور مبینہ طور پر مختلف گروہوں کے سرغنہ ہیں۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق گرفتار ملزمان میں سمیر (50 مقدمات)، عادل (44 مقدمات)، ہارون (32 مقدمات) اور دلاور (21 مقدمات) سمیت دیگر افراد شامل ہیں، جو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔

گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہے، جن میں تھانہ انارکلی، جوہر ٹاؤن، شیرا کوٹ اور نواں کوٹ شامل ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق ایسے عناصر کے خلاف شہر بھر میں کریک ڈاؤن جاری رہے گا تاکہ جرائم کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے۔