ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹرو بس اور ہسپتالوں سے موبائل چوری کرنے والا ملزم گرفتار

میٹرو بس اور ہسپتالوں سے موبائل چوری کرنے والا ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری :نصیر آباد پولیس نے میٹرو بس سٹیشن اور ہسپتالوں میں موبائل فون چوری کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کو ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے اتفاق میٹرو سٹیشن سے گرفتار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزم سفیان ہسپتالوں میں رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مریضوں کے لواحقین کی جیبوں سے موبائل فون چوری کرتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے گزشتہ تین دنوں کے دوران میٹرو بس سٹیشن، چلڈرن ہسپتال اور گلاب دیوی ہسپتال سے مجموعی طور پر 6 موبائل فون چرائے تھے۔

ملزم چوری شدہ موبائل فونز کے پارٹس الگ کر کے انہیں فروخت کرتا تھا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے چوری شدہ 6 موبائل فون بھی برآمد کر لیے ہیں۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق ایس ایچ او نصیر آباد کو 48 گھنٹوں میں ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا گیا تھا، جو مکمل کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔