ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں بڑھتے ٹریفک حادثات، سکول نصاب میں ٹریفک قوانین شامل کرنے کی سفارش

شہر میں بڑھتے ٹریفک حادثات، سکول نصاب میں ٹریفک قوانین شامل کرنے کی سفارش
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:شہر میں ٹریفک حادثات میں روز بروز اضافے کے پیش نظر چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور نے اسکول کے نصاب میں ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کو لازمی شامل کرنے کی سفارش کر دی ہے۔

سی ٹی او کی جانب سے سیکرٹری ایجوکیشن کو ارسال کیے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی نہ ہونے کے باعث روزانہ حادثات میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں، جس کے تدارک کے لیے تعلیمی سطح پر اقدامات ناگزیر ہیں۔

مراسلے میں سفارش کی گئی ہے کہ پہلی سے دسویں جماعت تک روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے متعلق مکمل باب (چپٹر) نصاب میں شامل کیا جائے۔ اس کے علاوہ نرسری سے دسویں جماعت تک طلبہ کو “روڈ سیفٹی” کا بنیادی سبق لازمی طور پر پڑھایا جائے۔

سی ٹی او لاہور کے مطابق بچوں کو ابتدائی عمر سے ہی ٹریفک قوانین، سڑک پر احتیاطی تدابیر اور روڈ ڈسپلن کی تعلیم دینا ضروری ہے تاکہ مستقبل میں حادثات کی شرح کو کم کیا جا سکے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ عوامی سطح پر ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے شعور کو فروغ دینے کے لیے بھی مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ شہری محفوظ انداز میں سفر کر سکیں۔

سی ٹی او لاہور عبدالرحیم شیرازی نے یہ مراسلہ سیکرٹری ایجوکیشن کو ارسال کیا ہے۔