ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء میں تیزی، دو ہفتوں میں 2 لاکھ 80 ہزار سے زائد لائسنس جاری

 ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء میں تیزی، دو ہفتوں میں 2 لاکھ 80 ہزار سے زائد لائسنس جاری
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: پنجاب بھر میں شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی کے عمل میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 2 لاکھ 80 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے میں 88 ہزار سے زائد شہریوں نے نئے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیے، جبکہ 95 ہزار سے زائد افراد نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے۔

ترجمان نے بتایا کہ 93 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ، ریگولر اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروائی، جس سے لائسنسنگ خدمات سے عوامی استفادے میں اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔

مزید برآں، 750 سے زائد شہریوں کو گم شدہ ڈرائیونگ لائسنس دوبارہ جاری کیے گئے، جبکہ 1 ہزار 700 سے زائد افراد کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ فراہم کیے گئے۔

حکام کے مطابق جدید آن لائن سہولیات کے باعث لائسنسنگ کے عمل میں آسانی پیدا ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں 40 ہزار سے زائد شہری آن لائن لائسنسنگ سروسز سے مستفید ہوئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ شہریوں کو بروقت اور معیاری خدمات کی فراہمی کے لیے لائسنسنگ مراکز اور آن لائن پلیٹ فارمز پر سہولیات کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔