ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ناجائز اسلحہ اور ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، ہزاروں ملزمان گرفتار

ناجائز اسلحہ اور ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، ہزاروں ملزمان گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: لاہور پولیس نے نقصِ امن کا باعث بننے والے قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ماہ جون کے دوران ناجائز اسلحہ رکھنے اور ہوائی فائرنگ میں ملوث 369 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ ان کے خلاف 368 مقدمات درج کیے گئے۔

پولیس اعداد و شمار کے مطابق رواں سال اب تک ناجائز اسلحہ اور ہوائی فائرنگ کے مقدمات میں 3,598 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جبکہ 3,583 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے 3,055 پستول، 14 کلاشنکوف، 64 رائفلیں اور 95 گنیں برآمد کی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ غیر قانونی اسلحے کے خلاف آپریشنز بلا تعطل جاری ہیں۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ لاہور پولیس ناجائز اسلحہ اور ہوائی فائرنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے عناصر کو قانون کے شکنجے میں لایا جا رہا ہے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

سی سی پی او لاہور نے غیر قانونی اسلحہ، اسلحہ کی نمائش، اس کے استعمال اور اس کاروبار میں ملوث ڈیلرز کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش اور ڈالہ کلچر کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔

بلال صدیق کمیانہ نے واضح کیا کہ عوام میں خوف و ہراس پھیلانے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی اور ایسے افراد کو فوری طور پر قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔