(ویب ڈیسک)سابق اداکارہ اورسوشل میڈیا انفلوئنسر صنم چوہدری نے ڈرامہ انڈسٹری میں مشروط واپسی کاعندیہ دے دیا۔
صنم چوہدری نے کچھ سال قبل امریکا میں مقیم پاکستانی ہِپ ہَاپ گلوکار سومی چوہان سے شادی کی تھی جس کے بعداسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔
سابق اداکارہ اب اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر دین اور قرآن سے متعلق تعلیمات شیئر کرتی ہیں، ان کے سوشل میڈیااکاؤنٹس پر 2.6 ملین سے زائدفالورز ہیں۔
صنم چوہدری نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ سوال وجواب کا ایک سیشن رکھا، جس میں ایک مداح کی جانب سے سوال کیاگیا کہ کیا آپ حجاب کے ساتھ ڈرامہ انڈسٹری میں دوبارہ قدم رکھیں گی؟تو سابق اداکارہ نے اس کاجواب دیتے ہوئے کہا کہ میں ڈرامہ انڈسٹری میں دوبارہ قدم رکھ سکتی ہوں اگر وہ ڈرامہ دیکھنے والوں کو اللہ کے نزدیک کرنے کا پیغام دے اور اگر مجھے اپنی حدود میں رہ کر مکمل حجاب میں کام کرنے کی اجازت دی جائے۔
واضح رہے کہ صنم چوہدری نے گھر تتلی کا پر، شیزا، آسمان پہ لکھا،اب دیکھ خدا کیا کرتا ہے جیسے کئی مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہردکھائے ہیں۔