(ویب ڈیسک)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق ابتدائی ورکنگ پییرتیار کرلیا گیا، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 5 روپے تک اضافے کاامکان ہے۔
ابتدائی ورکنگ پیپرکے مطابق 16 جون سے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ 12 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 27 پیسے فی لیٹر اضافہ تجویز کیا گیا ہے جبکہ مٹی کا تیل 4 روپے 13 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم شہبازشریف کی منظوری سے کرے گا جس کے بعد آج رات بارہ بجے سے قیمتوں میں ردوبدل نافذالعمل ہوگا۔