سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بی اے کی ڈگری مل گئی

سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بی اے کی ڈگری مل گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راو دلشاد)نواز شریف کو پنجاب یونیورسٹی سے بی اے کی ڈگری مل گئی ۔ 

 تفصیلات کے مطابق   سابق وزیراعظم نواز شریف کی بی اے کی ڈگری گم ہوگئی تھی، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نے نے ڈپلیکیٹ   ڈگری کے حصول کے لیے اپلائی کیا تھا، نواز شریف نے بی اے 1968 میں کیا، ڈپلیکیٹ ڈگری کے لئے 2990 روپے نجی بینک میں جمع ہوئے، ڈاکومنٹس کے مطابق نواز شریف نے بی اے  340 نمبر لیکر پاس کیا۔ 

 نواز شریف کی 55سال پہلے حاصل ہونے والی ڈگری گم ہوگئی، ڈگری گم ہونے کی صورت میں 7جون 2023کو ڈپلیکیٹ ڈگری اپلائی کیا ، نواز شریف کے مشیر نے اتھارٹی لیٹر دکھا کر خود ڈگری حاصل  کرلی۔