ڈالر کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کوپہنچ گئی

ڈالر کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کوپہنچ گئی
کیپشن: Doller
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح206روپے پر پہنچ گئی۔

ڈالر قیمت میں اضافے اور روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے۔انٹربینک میں ڈالرتاریخ کی نئِی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں  ڈالر 84 پیسےمہنگاہوکر206 روپے کا ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزڈالر 205.16 روپےکی سطح پربند ہواتھا۔رواں کاروباری ہفتے کے  پہلے دو دن میں ڈالر  کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔ دو دن میں ڈالر کی قیمت  تقریبا 3 روپے بڑھی تھی۔ گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر روپے کی قیمت 202 روپے35 پیسے تھی۔

ماہرین کے مطابق سیاسی عدم استحکام، آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط ملنے میں تاخیر اور بڑھتا تجارتی خسارہ، ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجوہات ہیں۔