دلہن طیش میں آگئی، ویڈیو وائرل

Bridal angry video
کیپشن: Bridal angry video
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں  شادی کی رسومات کے دوران دلہن طیش میں آگئی، مٹھائی پھینک دی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ 

 شادی بیاہ  کے موقع پر اکثر رسومات کی ادائیگی کے دوران دولہا دلہن ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کرتے ہیں لیکن حال ہی میں سامنے آنے والی ویڈیو میں دولہا کی ہچکچاہٹ کہیں یا نخرے جسے دیکھ کر اس کی دلہن طیش میں آگئی،  دلہن کے برہم ہونے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ شادی کی تقریب کے دوران دلہن اپنے دولہا کو مٹھائی کھلانے کی رسم کررہی ہے اور دولہا ہچکچاہٹ یا نخرے سے مٹھائی کھانے سے گریز کررہا ہے جس پر دلہن کو غصہ آگیا اور اس نے مٹھائی ہی پھینک دی۔

سوشل میڈیا پر دلہن کے مٹھائی پھینکنے کی ویڈیو  تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔کچھ صارفین اس ویڈیو کو زبردستی کی شادی قرار دے رہے ہیں، کچھ کا کہنا ہے کہ دلہن کو تھوڑا صبر کرنا چاہیے تھا کیونکہ دولہا شرما رہا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer