شہباز شریف کی عبوری درخواست ضمانت کیلئے بنچ تشکیل

شہباز شریف کی عبوری درخواست ضمانت کیلئے بنچ تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف ) لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کے آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کیس میں عبوری درخواست ضمانت کیس سمیت دیگر نیب مقدمات کی سماعت کیلئے جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تشکیل دے دیا گیا۔ میاں شہباز شریف کل دورکنی بنچ کے روبروپیش ہوں گے۔

ہائیکورٹ میں شہباز شریف کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کرنیوالا دو رکنی بنچ جسٹس فاروق حیدر کے رخصت پر ہونے کے باعث بنچ تحلیل ہوا۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ نے شہباز شریف سمیت دیگر نیب کیسز کی سماعت کیلئے جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس محمد طارق عباسی پر مشتمل دو رکنی بنچ تشکیل دیدیاہے۔ دو رکنی بنچ نے شہباز شریف کی سترہ نومبر تک عبوری درخواست ضمانت منظور کر رکھی ہے۔

عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتےہوئےسترہ جون کو جواب بھی طلب کر رکھا ہے۔ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سترہ جون کو عبوری درخواست ضمانت میں عدالت کے روبروپیش ہوں گے۔ شہبازشریف کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے بد نیتی کی بنیاد پر کیس بنایا ہے۔

نیب ایسے کیس میں اپنے اختیار کا استعمال نہیں کرسکتا جس میں کوئی ثبوت موجود نہ ہو، تواترسے تمام اثاثے ڈکلیئر کرتا آ رہا ہوں، منی لانڈرنگ کے الزامات بھی بالکل بے بنیاد ہیں۔ نیب کے پاس زیرالتواء انکوائری میں گرفتار کئے جانے ک اخدشہ ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عبوری ضمانت منظور کی جائے۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer