پیٹرولیم مصنوعات کی قلت برقرار،عدالت نے اہم حکم دیدیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قلت برقرار،عدالت نے اہم حکم دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کیخلاف درخواست پر عبوری تحریری حکم جاری کردیا ، چئیرمین اوگرا ،، سیکرٹری پیٹرولیم سمیت دیگر سئنیر افسران کو سترہ جون کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے درخواست پر 3 صفحات کا تحریری حکم جاری کیا۔جس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول کی قلت عوامی مفاد کا معاملہ ہے،سیکرٹری پیٹرولیم ذاتی حیثیت میں تفصیلی رپورٹ سمیت پیش ہوں۔چئیرمین اوگرا اور دیگر فریقین بھی 17 جون کو ذاتی حیثیت میں تفصیلی رپورٹ سمیت پیش ہوں۔تمام متعلقہ افسران پیش ہونے سے 2 روز قبل تحریری جواب بھی عدالت میں جمع کروائیں۔

وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری بتائیں کہ وزیراعظم نے پیٹرول بحران کی اطلاع ملنے پر کیا احکامات جاری کئے? یہ بھی بتایا جائے کہ وزیراعظم عمران نے پیٹرول بحران پر کس قانون کے تحت کارروائی کے احکامات جاری کئے? ملک بھر میں پیٹرول کی قلت پر کیا اقدامات اٹھائے گئے ان سےمتعلق بتایا جائے? تحریری حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ سیکرٹری پیٹرولیم بتائیں کہ پیٹرول کی قلت پر متعلقہ وزیر نے کیا اقدامات کئے? تحریری حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ بتایا جائے کہ وزارت پیٹرولیم نے اگر کارروائی کی تو کس قانون کے تحت کارروائی کی?

عدالت کا مزید اپنے ریمارکس میں کہناتھا کہ چیئرمین اوگرا بھی پیٹرول بحران پر کی گئی کارروائی پر تفصیلی رپورٹ پیش کریں، وفاقی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ پیٹرول بحران پر متعلقہ حکام کے فوری یا تاخیر سے کارروائی کرنے پر رپورٹ پیش کریں، پیٹرول بحران پر تاخیر سے کارروائی کرنے والے افسروں کےخلاف کیا کارروائی کی گئی اس سے بھی عدالت کو آگاہ کیا جائے۔

اٹارنی جنرل پاکستان آفس تمام متعلقہ محکمہ کی رپورٹس اور جوابات کا جائزہ لیکر اپنی رپورٹ پیش کرے، اٹارنی جنرل آفس رپورٹس کا جائزہ لیکر بتائے کہ متعلقہ حکم نے پیٹرول بحران پر اپنا قانونی اختیار استعمال کیا یا نہیں، بتایا جائے کہ پیٹرول بحران کا سبب بنے والی کمپنیوں کیخلاف کیا کارروائی کی گئی۔

دوسری جانب پیٹرول کی عدم دستیابی پرضلعی انتظامیہ کے چھاپے، 17 فلنگ اسٹیشنزکو وارننگ جاری کیا گیا جبکہ ذخیرہ اندوزی پر ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔مجموعی طور پر139 پیٹرول پمپس کو چیک کیا گیا،ڈپٹی کمشنر دانش افضال کا کہنا ہےکہ 124 فلنگ سٹیشنز پرپیٹرول اور 117 فلنگ سٹیشنز پر ڈیزل دستیاب تھا،ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں اورپیٹرول کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer