ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک بھر میں کورونا قیامت ڈھانے لگا،حیرت انگیز پیشگوئی

ملک بھر میں کورونا قیامت ڈھانے لگا،حیرت انگیز پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ملک بھر میں کورونا قیامت ڈھانے لگا،مزید 66 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2729 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 144478 تک پہنچ گئی ہے۔


اب تک پنجاب میں کورونا سے 1031 اور سندھ میں 831 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 675 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 85، اسلام آباد میں 78 ، گلگت بلتستان میں 16 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 13 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔


آج بروز پیر ملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید 2215 کیسز اور 66 اموات سامنے آئی ہیں جن میں پنجاب سے 1537 کیسز 62 ہلاکتیں، اسلام آباد 635 کیسز 3 ہلاکتیں اور آزاد کشمیر سے 43 کیسز ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔ پنجاب سے آج کورونا کے مزید 1537 کیسز اور 62 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے نے کی۔پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 54138 اور اموت 1031 تک جا پہنچی ہیں۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں اب تک کورونا سے 17650 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔


وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 635 کیسز اور 3 اموات سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 8569 ہوگئی ہے جب کہ انتقال کرنے والے افراد کی تعداد 78 ہو چکی ہے۔ اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 2037 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔


آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 43 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہےآزاد کشمیر میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 647 ہوگئی ہے اور اموات کی تعداد 13 ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 254 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔


وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق سندھ میں اتوار کو 11197 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 2287 نئے کیسز سامنے آئے۔ اب تک سندھ میں کل 2 لاکھ 98 ہزار 332 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 53 ہزار 805 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

اتوار کو سندھ میں کورونا کے مزید 15 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں کورونا سے اموات کی تعداد 831 ہو گئی ہے۔سندھ میں کورونا کےمزید 1219 مریض صحت یاب ہو گئے جس کے بعد صوبے میں صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 25 ہزار 606 ہوگئی ہے۔خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے مزید 14 افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 675 تک جاپہنچی ہے۔


بلوچستان میں کورونا سے مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 85 ہوگئی۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 149 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 8177 ہوگئی۔  بلوچستان میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2859 ہے۔ گلگت بلتستان میں مزید 85 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 1129 ہو گئی ہے۔گلگت میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہے جب کہ اب تک 716 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ عوام نے احتیاط کا دامن چھوڑ دیا ہے،اگر یہی صورتحال رہی تو اس ماہ تین لاکھ کیسز ہوجائیں گے،جولائی میں یہ تعداد چھ سے سات لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer