شاہد سپرا: وفاقی حکومت نے عمرہ انتظامات کو مزید شفاف، منظم اور مؤثر بنانے کے لیے نئے عمرہ رولز کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد نافذ کیے گئے نئے قواعد کے تحت آئندہ عمرہ سے متعلق تمام انتظامی، ریگولیٹری اور نگرانی کے امور وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے دائرہ اختیار میں ہوں گے۔
نئے رولز کے مطابق صرف وزارتِ مذہبی امور سے تصدیق شدہ عمرہ کمپنیاں ہی عازمینِ عمرہ کو خدمات فراہم کرنے کی مجاز ہوں گی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ان اصلاحات کا مقصد عمرہ نظام کو مزید شفاف، منظم اور مؤثر بنانا اور عازمین کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔