ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی قونصل جنرل کا لاہور چیمبر کا دورہ

امریکی قونصل جنرل کا لاہور چیمبر کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان: امریکی قونصل جنرل لاہور اسٹیٹسن سینڈرز نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چیمبر کے عہدیداروں سے ملاقات میں پاک امریکہ اقتصادی تعلقات اور تجارتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

اسٹیٹسن سینڈرز نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ اقتصادی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ دور پاک امریکہ تعلقات کے لیے ایک منفرد موقع ہے اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی روابط تاریخ کی بہترین سطح پر ہیں۔

اس موقع پر صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمان سہگل، سینئر نائب صدر تنویر احمد شیخ، نائب صدر خرم لودھی اور صنعت و تجارت سے وابستہ مختلف کاروباری شخصیات بھی موجود تھیں۔