ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رائیونڈ تشدد کیس: ڈکیتی کا ڈرامہ فلاپ، شوروم مالک سمیت 2 ملزمان گرفتار

رائیونڈ تشدد کیس: ڈکیتی کا ڈرامہ فلاپ، شوروم مالک سمیت 2 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: رائیونڈ میں ماں اور بیٹے پر تشدد کے واقعے میں قانون سے بچنے کے لیے رچایا گیا ڈکیتی کا ڈرامہ پولیس نے بے نقاب کر دیا ہے۔

  شوروم مالک کی جانب سے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دی گئی، جس پر اے ایس پی رائیونڈ پولیس نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچے، تاہم تفتش کے دوران سارا سچ سامنے آ گیا کہ واردات ڈکیتی کی نہیں بلکہ قسطوں کے لین دین کا تنازع تھا۔

شوروم مالک نے کارروائی سے بچنے اور پولیس کو گمراہ کرنے کے لیے ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی تھی حقیقت میں شوروم مالک اور اس کے کارندوں نے نوجوان اور اس کی والدہ پر بے جا تشدد کیا تھا۔

پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تشدد میں ملوث دو مرکزی ملزمان، شوروم مالک ارشد اور ہارون کو حراست میں لے لیا ہے، جبکہ دیگر فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

حکام کے مطابق  ملزمان کے خلاف تھانہ رائیونڈ میں مقدمہ نمبر 3639/26 درج کر کے جھوٹی اطلاع دینے اور قانون ہاتھ میں لینے پر قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے، جبکہ زخمی نوجوان کو علاج کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔