عابد چودھری: رائیونڈ میں الیکٹرانکس سامان کی قسط ادا نہ کرنے پر شوروم کے مالکان اور ملازمین نے مل کر ایک خاتون اور اس کے بیٹے کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔گزشتہ رات پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
ویڈیو میں ملزمان کو سرعام ڈنڈوں کی مدد سے ماں اور بیٹے پر بے دردی سے تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ صوفی الیکٹرانکس شوروم پر پیش آیا، جہاں متاثرہ خاندان کی جانب سے قسطوں کی عدم ادائیگی پر تنازع کھڑا ہوا تھا۔
پولیس نے تشدد کے اس واقعے کا مقدمہ تو درج کر لیا ہے، تاہم تاحال کوئی بھی ملزم قانون کی گرفت میں نہیں آ سکا ہے اور پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔