ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنرل ہسپتال میں قرنیہ ٹرانسپلانٹ کا آغاز, 25 کامیاب آپریشن مکمل

جنرل ہسپتال میں قرنیہ ٹرانسپلانٹ کا آغاز, 25 کامیاب آپریشن مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری : لاہور کے جنرل ہسپتال میں 10 سال بعد قرنیہ ٹرانسپلانٹ کا آغاز کردیا گیا ہے جسکے تحت قرنیہ ٹرانسپلانٹ کے 25کامیاب آپریشن مکمل ہوئے ہیں۔

پرنسپل جنرل اسپتال پروفیسر فاروق افضل اور ایم ایس پروفیسر فریاد حسین کے مطابق قرنیہ کا عطیہ امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی تنظیم اپنا نے دیا اُنہوں نے بتایا کہ شعبہ آفتھلمالوجی کی پروفیسر طیبہ گل کی سربراہی میں ٹیم نے قرنیہ ٹرانسپلانٹ کئے۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ بینائی بہت بڑی نعمت ہے ، قدر ان سے پوچھیں جو اس سے محروم ہیں قرنیہ کے عطیہ کیلئے ملک میں آئی بینک کا قیام ضروری ہے۔

جنرل اسپتال کے حکام نے قرنیہ ٹرانسپلانٹ کی مفت سہولت کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔