ویب ڈیسک : اوگرا نے جولائی کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کر دی۔
اوگرا کی جانب سے آر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے 1.72 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی، جس کے بعد آر ایل این جی کی نئی قیمت 11.57 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 2.68 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کم کی گئی، جس کے بعد آر ایل این جی کی نئی قیمت 10.57 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی۔
دوسری جانب، آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں ساڑھے 6 فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے، جس کی حتمی منظوری آج دی جائے گی۔