ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی  گرفتاری کا حکم جاری

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی  گرفتاری کا حکم جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارشاد قریشی:  انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی 14 سے زائد مقدمات میں عبوری ضمانتیں خارج کرتے ہوئے گرفتاری کا حکم جاری کر دیا ہے۔

عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کے دوران قرار دیا کہ عمر ایوب اور ان کے وکیل کی جانب سے مقدمات کی پیروی نہ کیے جانے پر عبوری ضمانتیں منسوخ کی جا رہی ہیں۔

عمر ایوب نے اپنے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان کے توسط سے 24 اور 26 نومبر کے دوران درج کیے گئے 14 سے زائد مقدمات میں عبوری ضمانت حاصل کر رکھی تھی تاہم عدالت میں مسلسل عدم حاضری اور پیروی نہ ہونے پر یہ ضمانتیں خارج کر دی گئیں۔

عدالت نے عمر ایوب کو گرفتار کر کے فوری طور پر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

یاد رہے کہ یہ مقدمات اسلام آباد میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران امن و امان کی صورت حال بگڑنے، جلاؤ گھیراؤ، اور ہنگامہ آرائی جیسے الزامات پر درج کیے گئے تھے۔