قیصرکھوکھر:محکمہ زراعت نے کھادوں کی ریٹ لسٹ جاری کردی۔
ڈی اے پی کھاد کا ریٹ 13 ہزار 150 روپے مقرر، مارکیٹ میں ڈی اے پی 12 ہزار 900میں فروخت ہو رہی ہے۔
یوریا کھاد کا ریٹ 44 سو روپے فی بوری ہے، مارکیٹ میں یوریا کھاد 43 سو 50 میں فروخت ہورہی ہے۔
نیٹروفاس کا ریٹ85 سو روپے ہے،مارکیٹ میں نیٹروفاس 82 سو روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔
گورا کھاد کا ریٹ 3979 روپے فی بوری ہے، مارکیٹ میں گورا کھاد 3850 روپے فی بوری فروخت ہو رہی ہے، یہ اعداد وشمار محکمہ زراعت کے جاری کردہ ہے۔