ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیشنل یوتھ گیمز کیلئے پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن نے 2 کروڑ فنڈز مانگ لئے

نیشنل یوتھ گیمز کیلئے پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن نے 2 کروڑ فنڈز مانگ لئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد:پہلی نیشنل یوتھ گیمز کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن نے ایونٹ کے لیے حکومت سے 2 کروڑ روپے کے فنڈزلئے ہیں۔

ایونٹ میں پنجاب کا 380 رکنی دستہ شرکت کرے گا، جس میں سوئمنگ، ایتھلیٹکس، ویٹ لفٹنگ، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، باکسنگ، گالف، جوجٹسو، جوڈو، کبڈی، ٹیبل ٹینس، تائیکوانڈو، والی بال، ریسلنگ اور ای سپورٹس سمیت مختلف کھیل شامل ہیں۔

اولمپک ایسوسی ایشن نیشنل یوتھ گیمز کیلئےصوبہ بھر میں ٹرائلز منعقد کرے گی، پنجاب کی ٹیموں کے تربیتی کیمپ 22 اگست سے لاہور میں لگائے جائیں گے،پہلی نیشنل یوتھ گیمز 6 سے 13 ستمبر تک اسلام آباد میں کھیلی جائیں گی۔

پنجاب بھر میں ٹیموں کے چناؤ کے لیے ٹرائلز منعقد کیے جائیں گے جبکہ تربیتی کیمپ 22 اگست سے لاہور میں شروع ہوں گے۔ نیشنل یوتھ گیمز 6 سے 13 ستمبر تک اسلام آباد میں منعقد ہوں گے۔