ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: ریٹائرڈ اساتذہ پنشن اور واجبات سے محروم

لاہور: ریٹائرڈ اساتذہ پنشن اور واجبات سے محروم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 جنید ریاض :سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سکولوں سے ریٹائرڈ ہونے والے اساتذہ پنشن اور واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث مشکلات کا شکار ہیں۔

ذرائع کے مطابق لاہور کے 181 ریٹائرڈ اساتذہ کئی سال گزرنے کے باوجود پنشن اور دیگر واجبات سے محروم ہیں۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے عدم تعاون کے باعث واجبات ادا نہ ہونے سے ریٹائرڈ اساتذہ کو مشکلات کا سامنا کرناپڑا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق فنڈز کی عدم دستیابی اس مسئلے کی بنیادی وجہ ہے، جبکہ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کا کہنا ہے کہ جیسے ہی فنڈز موصول ہوں گے، تمام واجبات ادا کر دیے جائیں گے۔