ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی نئی تاریخ رقم، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 37 ہزار کی حد بھی عبور کر گیا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی نئی تاریخ رقم، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 37 ہزار کی حد بھی عبور کر گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی تیزی کا رجحان برقرار ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ہنڈرڈ انڈیکس نے 1 لاکھ 37 ہزار 727 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو بھی عبور کر لیا جو ملکی اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کی ایک نئی اور اہم سنگِ میل ہے۔

کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ، سرمایہ کاروں کے پراعتماد رویے کے باعث 1000 سے زائد پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ میں 2202 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 36 ہزار 502 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔