ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انگلینڈ نے بھارت سے فتح چھین لی، تیسرا ٹیسٹ 22 رنز سے ہرا دیا

 انگلینڈ نے بھارت سے فتح چھین لی، تیسرا ٹیسٹ 22 رنز سے ہرا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:لارڈز میں کھیلے گئے 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے بھارت کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 22 رنز سے ہرادیا۔

ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 387 جبکہ بھارت نے بھی پہلی اننگز میں 387 رنز اسکور کیے تھے، دوسری اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم 192 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔

میچ میں بھارت کو فتح کے لیے 193رنز کا ہدف ملا تھا اور  آخری روز بھارت کو کامیابی کے لیے مزید 135 رنز اور انگلینڈ کو 6 وکٹیں درکار تھیں۔ تاہم بھارتی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 170رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

آل راؤنڈر رویندرا جدیجا نے کافی مزاحمت کی مگر وہ بھارت کو شکست سے نہ بچاسکے، اُنہوں نے 61 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور کے ایل راہول نے 39 رنز بنائے، اُن کے علاوہ کوئی اور بیٹر انگلش بولرز کے سامنے نہ ٹک سکا۔

بھارت کی دوسری اننگز میں کپتان بین اسٹوکس نے 48 اور جوفرا آرچر نے 55 رنز کے عوض تین، تین وکٹیں حاصل کیں، برائیڈن کارز نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 پانچ ٹیسٹ پر مشتمل سیریز میں انگلینڈ کو دو ایک کی برتری حاصل ہوگئی۔